بھٹکل:15/اپریل(ایس اؤنیوز)ریاستی کرناٹکا کی طرف سے جاری کردہ نئے گرام وکاس منصوبے کے تحت تعلقہ کے کونار گرام پنچایت حدود کے ہدلور، بیلکے گرام پنچایت حدود کے گورٹے ، ماوین گرام پنچایت حدود کے کریکال ، منڈلی گرام پنچایت کے چوتھنی علاقے میں جاری کئے گئے کاموں کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں تعلیم، مکانات، پینےکا پانی ، بجلی کی فراہمی ، پکوان گیس کی سہولیات کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے، گذشتہ 4سالوں میں 1000سے زائد امداد حلقہ کو ملی ہے، بھٹکل کے منڈلی سے لے کر کاسرگوڈ جوڑنے کے لئے ساحلی کنارے پر بر ج تعمیر کے لئے کوشش کی ہے ، غریبوں کے لئے کچھ نہ کچھ مدد و تعاون کرنے کا مقصد لے کر ہی میدان میں ہوں، میری رکن اسمبلی کی مدت میں اپنی بساط سے زیادہ کوشش کیا ہوں، میں نے جو کام کیا ہے وہ آئندہ نسل ضرور یاد کرے گی ، پارٹی تفریق سے اوپر اٹھ کر ترقی جات کاموں کاتعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ کریکال میں اجیرے شری رام اکشھترمٹھ کی شاخ کی عمارت زیر تعمیر ہے ، آئندہ دنوں میں یہ گاؤں مقدس مقام حاصل کرے گا، سوامی جی کی خواہش کے مطابق علاقے میں تمام بنیادی سہولیات کو بہم پہنچانے کی کوشش میں ہوں۔ ماوین کوروے میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے ، کڈوین کٹا ڈیم سے 24اپریل سے ماوین کوروے کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کا تیقن دیا۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے رکن اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ ترقی جات کاموں کی ستائش کی ۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ماوین کوروے گرام پنچایت صدر کوسوما نائک، نائب صدر منجوناتھ کھاروی ، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک، جئے لکشمی گونڈ ، ہیسکام ڈائرکٹر دیوی داس آچاریہ ، پنچایت ممبر گنیش موگیر وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی تو بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک نے کریکال میں جاری ترقی جات کاموں کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔